Swat

سوات، تاریخی ہوٹل سوات سرینا چالیس سال چلنے کے بعد بند

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریاست سوات دور میں تعمیر ہونے اور بعد میں سوات کے سب سے اچھے اور وی وی آئی پی ہوٹل ’’سوات سرینا‘‘ چالیس سال چلنے کے بعد بند ہوگیا۔ سوات سرینا ہوٹل، ریاست سوات دور میں مشر وزیر ’’وزیر اعظم‘‘ کا مہمان خانہ تھا اور اس کے بعد ریاست کے دور میں اس عمارت کو ’’سوات ہوٹل‘‘ میں تبدیل کردیا گیا۔ سوات سرینا ہوٹل 44 کنال پر مشتمل ہے۔ اس میں 55 کمرے مہمانوں کے لئے ہیں۔ اس طرح 6 سٹاف کے گھر اور 5 دفاتر ہیں۔ سوات سرینا ہوٹل میں 70 سے زائد ملازمین کام کرتے تھے، جن کا آج ملازمت کا آخری دن ہے۔ کل سے وہ فارغ ہو جائیں گے۔ سوات سرینا ہوٹل 1985ء میں حکومت نے 30 سال لیز پر دیا تھا، جس کا اول اول کرایہ تین لاکھ روپے ماہانہ تھا۔ 1985ء میں لیز ختم ہونے کے بعد اب تک اس کا ماہانہ کرایہ سات لاکھ روپے تھا۔ اب سوات سرینا ہوٹل کی عمارت کا کیا ہوگا؟ یہ سوال جب خیبر پختون خوا کے ٹورازم محکمہ کے ڈائریکٹر جنل حبیب عارف سے کیا گیا، تو انہوں نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم اور تاریخی عمارت کا کرایہ صرف سات لاکھ روپے ماہوار تھا۔ اب صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس عمارت کو دوبارہ لیز پر دیا جائیگا جس کے لئے بولی کی جائیگی۔ بولی میں ہر کاروباری شخص حصہ لے سکتا ہے۔ سب سے زیادہ بولی دینے والے کے ساتھ حکومتی شرائط کے مطابق لیز کا معاہدہ کیا جائیگا۔ بولی میں سوات سرینا ہوٹل کا انتظامیہ بھی حصہ لے سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں