Swat

سوات، پریس کلب انتخابات مکمل، فضل رحیم خان چیئرمین منتخب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے سال 2026ء کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے، جس کے مطابق تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے سوات پریس کلب کیلیے روزنامہ میدان کے فضل رحیم خان چئیرمین، روزنامہ شمال کے عمر فاروق خان وائس چئیرمین، خیبر نیوز کے عدنان باچہ جنرل سیکرٹری ،ڈان نیوز کے مراد علی خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، روزنامہ پیغامات کے عبدالسلام جوائنٹ سیکرٹری جبکہ روزنامہ آزادی کے افتخار احمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ سوات یونین آف جرنلسٹ کیلیے روزنامہ آج اور اے آر وائی نیوز کے شہزاد عالم صدر، ایکسپریس نیوز کے شیراز خان نائب صدر، اے بی این نیوز کے محمد حیات چمن جنرل سیکرٹری، خواجہ عرفان ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور روزنامہ چاند کے حکیم عثمان علی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس طر ح گورننگ باڈی کیلئے ہم نیوز کے شیرین زادہ، روزنامہ ایکسپریس کے حضرت علی باچہ، دنیا نیوز کے سلیم اطہر، روزنامہ پاکستان کے جاوید اقبال اور نوائے وقت کے فضل خالق خان ممبران منتخب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں