(باخبر سوات ڈاٹ کام)پی کے چار سے تحریک انصاف کے ایم پی علی شاہ خان ایڈوکیٹ کا بارودی پولیس پر بازار میں تشدد، پولیس نے ایم پی کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ ایف آئی آر میں پولیس سپاہی حبیب اللہ نے کہا ہے کہ میں خوازہ خیلہ چوک میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ایم پی اے علی شاہ خان نے گاڑی سے اترکر مجھے تھپڑ مارے، گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے دفعات 500, 506, 168, 353 کے تحت ایف ائی آر درج کی۔ پولیس کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد علی شاہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ خوازہ خیلہ میں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔ ٹریفک پولیس اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے نہیں کرتے۔ اس لئے میں نے پولیس کو معمولی دھکا دیا۔
