(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین میں سمگلروں نے سوشل ورکر کو مار کر زخمی کردیا۔ گذشتہ روز سوشل ورکر طارق حسین اور ان کے ساتھیو کو اطلاع ملی تھی کہ ٹمبر مافیا بڑی تعداد میں قیمتی لکڑی سمگل کر رہا ہے، جس کی اطلاع انہوں نے محکمہ جنگلات کو دی۔ محکمہ جنگلات کی اہلکاروں نے گاڑی اور لکڑی پکڑ لی، جس پر ملزمان نے طارق حسین کو بازار میں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد میں طارق حسین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد بحرین کے نوجوانوں نے سمگلروں کے خلاف بحرین بازار میں احتجاج کیا، جس پر پولیس نے سمگلر ظہور اور ان کے ساتھی ملزمان کو گرفتار کیا۔ باخبر سوات ڈاٹ کام کے رابطہ پر محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹر اصغر علی خان نے بتایا کہ ملزمان کی گاڑی اور لکڑی ان کی تحویل میں ہے اور ملزمان کے خلاف پرچہ بھی کاٹا گیا ہے۔ زخمی نوجوان اور اس کے ساتھیوں کو بہتر کاردگی پر توصیفی سر ٹیفکیٹ دئے جائیں گے۔
