Swat

ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن اور سوات بزنس کمیونٹی کا تحریک چلانے کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈز فیڈریشن اور سوات بزنس کمیونٹی نے ایف بی آر کی جانب سے فاٹا اور پاٹا کے علاقوں میں قائم ملز کے پے آرڈرز کیش کیے جانے کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نور محمد خان، یوسف علی خان، عدنان خان، حاجی حیات علی، ترجمان ٹریڈرز فیڈریشن ڈاکٹر خالد محمود کے ہمراہ کہا کہ ایف بی آر کے چیف کمشنر کی جانب سے کیے گئے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے پہلے مرحلے میں ایف بی آر ٹی او آفس پشاور کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر مظاہرہ کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں پورے فاٹا اور پاٹا کے علاقوں میں تمام مل اور کاروباری ادارے بند کرکے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ فری ٹیکس زون میں خام مال پر پہلے ہی دس فیصد ڈیوٹی ادا کی جاتی ہے اور پے آرڈر صرف گارنٹی کے طور پر جمع کرائے جاتے ہیں، تاہم ایف بی آر نے نجی میزان بینک کے ساتھ مل کر یہ پے آرڈرز کیش کر دیے۔ اس سے فاٹا اور پاٹا کے ملوں کے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے گئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں