Swat

سوات، آخری سنیما بھی گرا کر مارکیٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے آخری سنیما ’’سوات سنیما‘‘ کو بھی مسمار کردیا گیا، جس کے ساتھ سوات میں تین سنیماوں کا یادگار دور ختم ہوگیا۔ ریاست سوات کے دور میں مکان باغ مینگورہ میں پہلا سنیما ’’طارق سنیما‘‘ (چرڑو سنیما) قائم ہوا تھا۔ ایک میدان میں لگائے گئے شامیانوں کے اس سنیما کو لوگ شامیانوں ہی کی وجہ سے چرڑو سنیما کہتے تھے، جسے بعد میں مالک نے ختم کردیا۔ اس کے بعد سوات میں جدید طرز تعمیر کا شاہکار پلوشہ سنیما تعمیر کیا گیا، جس کو مالک نے دہشت گردی کے وقت مسمار کیا اور اس پر دکانیں تعمیر کیں۔ اس کو اب پلوشہ مارکیٹ کہا جاتا ہے۔1964ء میں تعمیر کئے جانے والے سوات سنیما کو بھی عوام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مسمار کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ مالک کا کہنا ہے کہ اس کمرشل جگہ پر ایک جدید مارکیٹ تعمیر کی جائیگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔