Swat

سوات، ملاکنڈ ورسٹیز کنسورشیم کے تیسرے اجلاس کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ورسٹیز کنسورشیم کا تیسرا اجلاس یونیورسٹی آف سوات میں منعقد ہوا۔ ملاکنڈ ورسٹیز کنسورشیم کا تیسرا اجلاس یونیورسٹی آف سوات میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمانِ خصوصی اسپیشل سکریٹری ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ، شریف حسین تھے، جنہوں نے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کی تمام شریک جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی، جن میں یونیورسٹی آف سوات، یونیورسٹی آف ملاکنڈ، یونیورسٹی آف بونیر، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرنگل، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز سوات، یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پرنسپل سیدو میڈیکل کالج نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ورکنگ پیپر پر تفصیلی غور و خوص کے بعد اسے حتمی شکل دی گئی، جبکہ شراکت دار جامعات کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ (LoI) پر دستخط بھی کیے گئے۔ یہ دستاویز پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سوات کی جانب سے ترتیب دی گئی تھی، جس کا مقصد ان اداروں کی مشترکہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جدت، استعداد سازی اور خطے کی سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں کنسورشیم کے کلیدی مقاصد پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں تعلیمی اشتراک، تحقیق و جدت، اساتذہ و عملے کی پیشہ ورانہ ترقی، نوجوانوں کی شمولیت اور سماجی ترقی، پالیسی سازی میں معاونت و بیرونی روابط، انتظامی ڈھانچہ اور کنسورشیم کا مستقبل کا لائحہ عمل شامل ہیں، کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔