(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے سیلاب زدگان کی لسٹ میں ایسے محلوں کے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے، جہاں پر سیلاب ہی نہیں آیا تھا۔ 15 اگست 2025ء کو مینگورہ شہر میں بدترین سیلاب آیا تھا، جس نے بڑے پیمانے پر تباہی کی تھی۔ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ گھروں اور دکانوں کے مالکان کے لئے تین لاکھ روپے فی گھر امدادی رقم کا اعلان کیا تھا۔ جو پانچ ماہ بعد بھی متاثرین کو نہیں ملی۔اب انتظامیہ کی جانب سے جن متاثرین کی لسٹیں ارسال کی گئی ہیں، جن میں انکشاف ہوا کہ ان لسٹوں میں ایسے بیشتر افراد کو شامل کیا گیا ہے جن کے گھر سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے۔
