Swat

سوات میں امن و امان قائم، سیاحوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے،ڈی پی او سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات محمد عمر خان نے کہا ہے کہ برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے آنے والے سیاحوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ مختلف سیاحتی مقامات پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، تاکہ سیاح بلا خوف و خطر سوات کا رخ کریں اور یہاں کے قدرتی حسین مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں امن و امان قائم ہے اور پولیس کی موجودگی سے سیاحوں کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات کی خوبصورتی اور برف پوش پہاڑ دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ ضلعی پولیس اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی یا خطرے کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں