Swat

سوات، صوبائی وزیر ہاؤسنگ کے گھر پر نامعلوم ملزمان کا دستی بم سے حملہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی وزیر ہاؤسنگ امجد علی المعروف ڈاکٹر امجد کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح 6 بجے کے قریب شموزئی تحصیل بریکوٹ میں نامعلوم ملزمان نے ان کے گھر دستی بم پھینکا۔ اس وقت صوبائی وزیر گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق حملہ میں صوبائی وزیر کے گھر کی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا اور اہل خانہ مکمل محفوظ رہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔