Swat

انسداد دہشت گردی عدالت کا پولیس کو پی ٹی آئی ایم این اے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انسداد دہشت گردی سوات کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان کے خلاف پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ساجد علی ساکن خوازہ خیلہ نے 22 اے کے تحت عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ایم این اے نے دنگرام میں جلسہ کے دوران فورسز کے خلاف تقریر کی تھی۔ پولیس ایم این اے کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کر رہی۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کے جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔