(باخبر سوات ڈاٹ کام) این اے 4 سوات سے تحریک انصاف کے ایم این اے سہیل سلطان نااہلی کیس میں حکم امتناعی پر سماعت آج پیر کو سپریم کورٹ اف پاکستان کے آئینی بنچ میں ہوگی۔ بنچ نمر تین میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان کیس کی سماعت کریں گے۔ ایم این اے سہیل سلطان کی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ان کے مخالفین نے کیس دائر کیا تھا جس کے خلاف سہیل سلطان نے پشاور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لیا تھا۔ بعد میں پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی کو خارج کیا تھا۔ سہیل سلطان نے پشاور ہائی کورٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیا تھا جس کی سماعت آج ہوگی اور آج ہی فیصلہ بھی متوقع ہے۔
