Swat

باغ ڈھیرئی، تیز رفتار موٹر کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ باغ ڈھیرئی میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق باغ ڈھیرئی میں تیز رفتار موٹر کار جس کو ڈرائیور اظہار ولد شیر بہادر سکنہ سخرہ مٹہ چلا رہا تھا، کی ٹکر سے سڑک کے کنارے کھڑی موٹر کار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹر کار میں بیٹھے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بعد میں محمد عاصم ولد محمد حنیف ساکن باغ ڈھیرئی جاں بحق ہوگیا اور دوسرا شخص سلیمان ولد عبدالرحمان ساکن نویکلے شین زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موٹرکار ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں