Swat

کانجو، وقتی تکرار پر چھریاں چل گئیں، نوجوان قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں وقتی تکرار پر چھریوں کے وار سے نوجوان قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ شب کانجو کی حدود میں ملزمان حمزہ اور عزیر، ساکنان شاہی آباد عشا کی نماز کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے کہ رحیم اللہ ولد جہانزیب کو وقتی تکرار کی بنا پر پکڑ کر چاقو سے وار کیے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے آلہ قتل چاقو بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔