(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل چارباغ میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق شاہد خان نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی واحد خان کو شدید زخمی کردیا، جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہد خان بھائی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
