(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں مبینہ طور پر 17 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی، تین افراد گرفتار۔ خوازہ خیلہ میں مبینہ طور پر 17 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کے واقعے کے بعد پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تقریباً دو ماہ قبل پیش آیا تھا، تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اردم ٹوپسین کے ایک نوجوان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ تین افراد نوید خان ولد محمد یونس ساکن اردم خوازہ خیلہ، ارباز خان ولد بخت مند خان اور خوشبالی ولد خان بہادر کے ساتھ کہیں گیا ہوا تھا۔ راستے میں وہ مجھے ایک حجرے کے اندر لے گئے اور مجھ سے زبردستی کی گئی۔ اس کے ساتھ انہوں نے میری غیر اخلاقی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے نوجوان کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
