(باخبر سوات ڈاٹ کام) -سیدو شریف مرغزار روڈ پر میاں بابا قبرستان کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق مرغزار روڈ میاں بابا قبرستان کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے مابین خطرناک ایکسیڈنٹ ہوا جس میں مبین ولد خان باچا ساکن اخون بابا شگئی، انور شاہ ولد فاروق شاہ ساکن اخون بابا، ولید ساکن اخون بابا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر بلال ولد بختی رحمان ساکن گلی گرام، سلیم ولد عمر ساکن گلی گرام، فضل خان ولد فضل باچا ساکن گلی گرام شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
