(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے عید الفطر کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دیدیا۔ ضلع بھر میں سیکورٹی کیلئے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کیلئے 3 ہزار پولیس تعینات کئے جائیں گے، تاکہ عوام اور سیاحوں کو پرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے عیدالفطر کے موقع پر سوات بھر کے لیے جامع سیکورٹی پلان کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت تین ہزار پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔ عید کے ایام میں سوات میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، جس کے پیش نظر پولیس نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ سیاحتی علاقوں میں ٹورسٹ پولیس تعینات کی جائے گی، جو نہ صرف سیاحوں کی رہنمائی کرے گی بلکہ ان کی حفاظت بھی یقینی بنائے گی ۔
Swat
