(باخبر سوات ڈاٹ کام) سات ماہ گزرنے کے باوجود سوات کے سیلاب متاثرین کو صوبائی حکومت کے اعلان کردہ امدادی رقم نہ مل سکی. 15 اگست 2025ء کو مینگورہ شہر میں بدترین سیلاب آیا تھا، جس میں تین ہزار سے زائد گھروں اور ساڑھے تین ہزار سے زائد دکانوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ صوبائی حکومت نے ہر گھر کے لئے ایک ایک لاکھ روپے اور فی دکان کے لئے پانچ لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا، لیکن متاثرین کا کہنا ہے کہ سات ماہ گزرنے کے باوجود ان کو امدادی رقم نہ مل سکی۔
