Swat

سوات، بارش و برف باری کا سلسلہ جاری، سردی شدت اختیار کرگئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بدھ کو وقفے وقفے سے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش و برف باری کا سلسلہ آج جمعرات اور کل جمعہ کو بھی جاری رہیگا۔ حالیہ بارشوں سے مرغزار میں ایک کچا مکان گرگیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔