(باخبر سوات ڈاٹ کام) اپر سوات کے علاقہ مٹہ بیدرہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ گذشتہ روز مٹہ بیدرہ لنگر ڈھیرئی میں رحمت اللہ ولد یعقوب ساکن مردان حال لنگر ڈھیرئی نے سعید ولد جمعہ گل ساکن نوخارہ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سعید جاں بحق ہوگیا۔ وجہ عناد گھریلو تنازع بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
