Swat

سوات، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ضلع سوات میں دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات سلیم جان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات کے سیاحتی علاقوں میں پلاسٹک بیگز کے استعمال، پلاسٹک بیگز کی فروخت اور ذخیرہ کرنے پر دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کے تھیلوں سے ماحولیات پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے جنگلات/ درختوں کی غیر قانونی کٹائی، نجی اور پروٹیکٹڈ ایریا میں چین سا اور دیگر آلات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ضلع بھر میں 60 دنوں کیلئے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کا نفاذ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں