Swat

کالام، سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام میں سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے دس نامزد اور بیس نامعلوم ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی۔گذشتہ روز کالام سے مہو ڈنڈ کوسٹر میں جانے والے سیاحوں کو ڈرائیوروں نے روک کر کہا تھا کہ وہ ان ل کی مقامی ٹیکسی گاڑیوں میں جائیں گے۔ ایس ایچ او کالام کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں مختلف دفعات درج ہیں۔ ٹرانسپورٹروں کا موقف ہے کہ ایک ٹور آپریٹر نے ان کی گاڑیوں کو بک کیا تھا اور ہمارا کام خراب کرکے پھر ہمارے ساتھ جانے سے انکار کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں