(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ رحمان آباد قمبر میں اوباش نوجوان نے گیارہ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عمر فاروق مجھے اور میرے دو بھائیوں کو پتنگ دینے کے بہانے اپنے گھر لے گیا، جہاں میرے دو بھائیوں کو پتنگ دے کر واپس گھر بھیج دیا اور مجھے ایک کمرے میں لے جاکر ذیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
