Swat

سوات، موسم گرما کے آغاز کے ساتھ پہاڑوں اور جنگلوں میں آگ لگانے کا سلسلہ شروع

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے پہاڑوں اور جنگلات میں موسم گرما کے آغاز کے ساتھ آگ لگنے کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ گذشتہ رات ڈڈھرہ کی پہاڑی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی، جس سے ہزاروں کی تعداد میں پودے اور درخت جل گئے۔ریسکیو بریکوٹ کے اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں نے کئی گھنٹے محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ سیدو شریف کے علاقہ افسر آبادکی پہاڑی میں بھی آگ لگ گئی جس کو ریسکیو اہلکاروں نے بعد میں بجھا دیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں