Swat

سوات، کمشنر آفس میں جنگلات کو آگ سے محفوظ رکھنے بارے اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سوات کے کانفرنس روم میں حالیہ گرمی کے موسم میں جاری ہیٹ ویو کے دوران جنگلات میں آگ سے تحفظ، تیاری اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں جنگلات اور دیگر علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام، بروقت ردِعمل اور مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو جنگلاتی آگ کی مختلف اقسام، خطرات سے دوچار علاقوں کی نشاندہی، حفاظتی اقدامات اور ہنگامی صورتحال میں اداروں کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنگلاتی آگ سے بچاؤ کے لیے فائر لائنز اور حفاظتی خندقوں کی دیکھ بھال، آگ بجھانے کے آلات کی دستیابی، عوامی آگاہی مہمات، کمیونٹی کی شمولیت، تربیتی مشقوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ اس کے علاوہ جنگلات کے قریب حفاظتی بفر زونز قائم کرنے، کوڑا کرکٹ پھینکنے کی ممانعت اور گرمی کے موسم میں خصوصی نگرانی کے اقدامات پر بھی زور دیا گیا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں