Swat

ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سوات ہوٹل میں دلچسپی لے رہے ہیں، ملک عدیل اقبال

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال نے کہا ہے کہ وادی سوات میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور صوبائی حکومت سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ۔سوات ہوٹل (سابقہ سوات سرینا ہوٹل) کی پری بڈ میٹنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیلامی کے عمل میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پری بڈ میٹنگ میں سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف تجاویز و آرا پیش کیں، جنہیں متعلقہ حکام نے غور سے سنا۔ ملک عدیل اقبال نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے روڈ شو اور پری بڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جہاں شرکا کو نیلامی کے طریقہ کار، شرائط اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت، سیاحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں