(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ دو کڈ، خیم درہ کی پہاڑی کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہزاروں درخت خاکستر ہوگئے۔ چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔ محکمہ جنگلات، ریسکیو کے اہلکار اور مقامی لوگ آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کی وجہ سے آگ مزید پھیل رہی ہے۔
Swat
