Swat

چارباغ، باپ کی فائرنگ سے بیٹا قتل

سوات (بیورو رپورٹ) تھانہ چارباغ کی حدود میں واقع علاقہ سید آباد میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔ مقتول محمد رحیم عرف تور کی والدہ نے رپورٹ کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کا شوہر گھر سے کام کے لئے نکلا تو ان کے والد اور بھائی نے ملزم کو کہا کہ تمہارے بیٹے کی وجہ سے ان کے بچے کا رشتہ طے نہیں ہورہا، جس پر میرے شوہر نے پستول سے ہمارے بیٹے پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کردیا اور تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔