(باخبر سوات ڈاٹ کام) چارباغ میں تیز رفتار فلائنگ کوچ گاڑی فٹ پاتھ پر بیٹھے مزدوروں پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق صبح چار مزدور چارباغ بازار میں کام کے انتظا ر میں بیٹھے تھے کہ انتہائی تیز رفتار فلائنگ کوچ نے سب کو ایک ساتھ کچل ڈالا۔ نتیجے میں بلال اور ابراہیم موقع پر جاں بحق اور باقی دو مزدور شدید زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ سوات میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بھاری جرمانے نہ ہونے کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور اور عام لوگ انتہائی تیز اور غیر محتاط ڈرائیونگ کرتے ہیں ۔
Swat
