(باخبر سوات ڈاٹ کام) محرم اور ہفتہ، اتوار کی کل ملا کر چار چھٹیوں اور ملک بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے سوات کارخ کرلیا۔ فضاگٹ، مرغزار، ملم جبہ، گبین جبہ، مدین، بحرین، کالام، مہو ڈنڈ، اوشو، مٹلتان، بلیو واٹر اور دیگر سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کا ہجوم رہا۔ سیاح ان علاقوں کے خوشگوار موسم اور قدرتی نظاروں سے محظوظ ہوتے رہے۔ اکثر علاقوں میں ہوٹلوں کے باہر ’’ہاوس فل‘‘ کے بورڈ لگائے گئے تھے۔
