(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ فضاگٹ میں دریائے سوات میں نہاتے ہوئے باپ، بیٹا ڈوب گئے۔ بچے کو مقامی لوگوں نے بچالیا مگر باپ جاں بحق ہوگیا۔ بخت سید اپنے 8 سالہ بیٹے کے ساتھ ضلع بونیر سے آیا تھا اور گرمی کی وجہ سے دریائے سوات میں نہانے اترا تھا۔ ریسکیو کے مطابق لاش کی تلاش جاری ہے۔
