Swat

سانحہ جھیل سیف اللہ، ایک ہی خاندان کے چھے افراد کی میتیں اوکاڑہ روانہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جھیل سیف اللہ میں کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والے ایک خاندان کے 6 افراد کی میتیں آبائی علاقہ اوکاڑہ روانہ کردی گئیں۔ لاپتہ 25 سالہ بشریٰ بی بی کی لاش جمعرات کو بھی نہ مل سکی۔ گذشتہ روز کشتی الٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے محمد عامر ولد عبید اللہ، عمر 65 سال، ساکن مکان نمبر 1096، بلاک ڈی، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، لاہور، عبداللہ ولد محمد عامر، عمر 19 سال، مسماۃ روبیل دختر محمد عامر، عمر 23 سال۔ مسماۃ پروا دختر محمد عامر، عمر 29 سال، زہرا دختر نعمان، عمر 3 سال، رائید ولد نعمان، عمر 2سال جاں بحق ہوئے تھے۔ تھانہ کالام میں کشتی بان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں