(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس سوات میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں پولیس افسران کی کارکردگی اور زیرِ التوا مقدمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد جمیل اختر، ایس پی آپریشن غلام صادق خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر عطاء اللہ شمس اور اے ایس پی یو ٹی نور حیات سمیت تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او سوات نے تمام تھانوں کی جرائم کے خلاف کارروائیوں اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سنگین مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے، ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مطلوب مجرموں کی گرفتاری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
Swat
