Swat

مون سون میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، محب اللہ خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محب اللہ خان نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 اور متعلقہ محکموں نے پیشگی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جبکہ تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مون سون سیزن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سوات سید شعیب منصور، ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خالد رحمان وزیر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سوات سید شعیب منصور نے بتایا کہ مون سون سیزن کے دوران عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 1122 کے تمام ریسکیو اسٹیشنز، واٹر ریسکیو ٹیمیں، ایمرجنسی گاڑیاں اور ضروری آلات مکمل طور پر فعال اور ہر وقت تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں