(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر بر سوات سہیل احمد خان نے گذشتہ ہفتہ فلک سیر چوٹی پر وفات ہونے والے کوہ پیماہ سید علی شاہ میاں آف خوازہ خیلہ کو ریسکیو کرنے اور ان کے باقی تین دوستوں محمد رحیم، محمد عباس، عبدالستار اور بھائی اقبال شاہ کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقاتیوں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ صوبائی حکومت، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر بر سوات کی کوششوں سے ڈیڈ باڈی کو ریسکیو کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر غلط خبر نشر ہونے پر ہم سب معذرت خواہ ہیں اور ڈپٹی کمشنر بر سوات سہیل احمد خان کی بروقت کوششوں سے انشاء اللہ بہت جلد ڈیڈ باڈی ریسکیو ہو جائے گی۔
