Swat

کبل، طالبان کی آمد کی اطلاع، پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے پہاڑی علاقوں میں طالبان کی آمد کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کے احکامات مطابق، سوات پولیس کی جانب سے سرکل کبل میں امن و امان کے قیام اور ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ کبل حیات خان، ایس ایچ او تھانہ کانجو محمد زیب خان اور ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی ابوالکلام سمیت ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، بی ڈی ایس اور ڈی ایس بی کے اہلکاروں کے ساتھ مقامی لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن حدود تھانہ کبل کے پہاڑی علاقوں قلاگے اور جکڑ بابا، اشاڑے ، بنڑ شیر، بٹاکہ میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شرپسند عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں کی چھان بین کی گئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں