(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے بدنام زمانہ منشیات فروش اور پولیس کو مطلوب ملزم، پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم فیاض المعروف فیاضے ملوک آباد مینگورہ میں موجود ہے، جس پر ایس ایچ او مجیب عالم خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزم نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والا ملزم فیاض عرف “فیاضے” پرمنشیات فروشی کے 80 سے زائد مقدمات درج ہیں․
