Swat

طالبان کی آمد کی اطلاع، تھانہ گوالیری کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بر سوات پولیس نے مٹہ کے پہاڑی علاقوں میں طالبان کی مبینہ آمد کی اطلاع پر مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا۔ تھانہ گوالیرئی کی حدود میں ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔
سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او سرکل مٹہ حبیب شاہ کی قیادت، ایس ایچ او تھانہ گوالیرئی گوہر علی سمیت ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، بی ڈی ایس اور ڈی ایس بی اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔
سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ گوالیرئی کے پہاڑی علاقوں میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شرپسند عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں کی چھان بین کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے کے معززین سے ملاقاتیں کی گئیں اور مشکوک افراد اور سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔