Swat

ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات کی ڈی سی سوات سے ملاقات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خالد رحمان وزیر نے ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور، عوامی فلاح و بہبود، حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ اور ضلعی انتظامیہ سوات کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خالد رحمان وزیر نے ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کو صحت یاب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سلیم جان مروت کی جلد صحت یابی ان کے اہلِ خانہ، سرکاری ملازمین، ساتھیوں اور عوام کے لیے باعث مسرت ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔