Swat

برسوات، یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ اور غیر قانونی استعمال پر مکمل پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بر سوات سہیل احمد خان نے ضلع بھر میں یوریا کھاد کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ، ناجائز استعمال اور غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 کے تحت اہم حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق ضلع برسوات کی حدود میں یوریا کھاد کی خرید و فروخت، نقل و حمل اور ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقلی پر فوری طور پر 30 روز کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم متعلقہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت سے استثنا حاصل کیا جا سکے گا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں امن و امان برقرار رکھنے، یوریا کھاد کے غیر قانونی استعمال، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی روک تھام اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔