(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے بیکانڑہ روڑیا میں 25 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت مسماۃ نورین زوجہ ضیاء اللہ، دختر محمد رسول کے نام سے ہوئی ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مقتولہ کے گھر کے اندر پیش آیا، جہاں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر ضیاء اللہ پر اپنی اہلیہ کو تشدد کے ذریعے قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ گھریلو تنازع بتائی جا رہی ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Swat
