Swat

کبل، پولیس سٹیشن کے گیٹ پر خودکش حملہ، 14 شہید، درجن سے زیادہ زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل پولیس سٹیشن کے گیٹ پر خود کش حملہ میں کم از کم 14 افراد شہید اور ایک درجن سے زیادہ شدید زخمی ہوگئے۔ کبل چوک میں سوات اولسی پاسون کا امن کے لئے احتجاجی مظاہرہ جاری تھا کہ شام 6 بجے کے قریب آخری مقرر کی تقریر جاری تھی۔ سامنے کبل پولیس سٹیشن کے مین گیٹ کے باہر کثیر تعداد میں پولیس اہلکار مظاہرین کے تحفظ کے لئے کھڑے تھے کہ ایک خود کش حملہ آور نے کبل پولیس سٹیشن کے گیٹ پر خود کو اڑا دیا۔ دھماکے کے بعد احتجاجی مظاہرے میں بھگدڑ مچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے شیخ زید النہیان ہسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کی جگہ سے خود کش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے۔ شہید ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار اور باقی عام لوگ شامل ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہیدوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی ہاشم، سپاہی خالد، عثمان علی، امین اللہ اور وطن علی شامل ہیں۔ سولین میں ولی اللہ ولد گل محمد ساکن کبل کی شناخت ہوئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔