Swat

بحرین، پرانی دشمنی کی بنا پر ایک شخص قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بر سوات کے علاقہ بحرین میں پرانی دشمنی پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق امیر زیب ساکن بر سیری بازار میں جارہا تھا کہ ملزمان بھائیوں حسین اور الطاف نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص حکم زادہ بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں