(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے 05 اگست کو دنیا بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر عقیدت اور یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ 05 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات جن کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، کی یاد میں ہر سال یہ دن یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) سوات سید نعمان علی شاہ نے کی۔ ریلی میں شرکت سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تاکہ مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا جاسکے۔سوات (بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے 05 اگست کو دنیا بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر عقیدت اور یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ 05 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات جن کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، کی یاد میں ہر سال یہ دن یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) سوات سید نعمان علی شاہ نے کی۔ ریلی میں شرکت سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تاکہ مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا جاسکے۔
