(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات سلیم جان نے امن و امان کی صورتحال اور عوامی خدشات کے باعث دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت پابندیاں عائد کی ہیں، جس کے تحت ضلع سوات کی حدود میں ایل پی جی (گیس) گاڑیوں میں بھرنا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا ہے۔ ایل پی جی دُکانوں کو سختی سے تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ سی این جی گاڑیوں کے سلنڈرز میں ایل پی جی نہ بھریں۔ کیونکہ اس سے عوام کی جان کو شدید خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نجی گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور کسی بھی قسم کی سرکاری نشانات کے استعمال کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی کھڑکیوں پر گہرے کالے شیشے یا کوئی بھی ایسا مواد جس سے اندرونی حصہ نظر نہ آئے، پر پابندی ہوگی۔
Swat
