(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل چار باغ کے علاقہ گلی باغ میں زیرِ حراست دہشت گردوں کی سب جیل میں زیرِ حراست ملزمان نے پولیس پر حملہ کرکے تین اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق حملہ میں زخمی ہونے والے جیل پولیس اہلکاروں میں امیر اللہ ساکن شانگلہ، شاکر اللہ ساکن باجوڑ اور توصیف الرحمان ساکن فتح پور شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر سنٹرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمی جیل پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Swat
