(باخبر سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ مینگورہ جمعہ چار ستمبر کو تیل کی قیمتوں میں اضافے، ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے خلاف دھرنا دے گی، جس سے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ سٹی مینگورہ کے امیر محمد امین کے مطابق دھرنا میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے سوات کے عوام سے اپیل کی کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکسوں کے خاتمے کے لئے شام چار بجے دھرنا میں شرکت کریں۔
Swat
