(باخبر سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات میں “سابقہ پاٹا (Ex-PATA) میں ودہولڈنگ ایجنٹ کی حیثیت سے ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کے بعد تعمیل” کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ کا مقصد ٹیکس قوانین، ودہولڈنگ ٹیکس کے تقاضوں اور ان پر عملی عمل درآمد کے حوالے سے یونیورسٹی کے مالی و انتظامی شعبوں کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا تھا۔ یہ ورکشاپ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان کی خصوصی ہدایات اور رہنمائی میں منعقد ہوئی، جبکہ اس کی نگرانی ایڈوائزر اسٹیبلشمنٹ اینڈ فنانس اکبر خان نے کی۔
Swat
