(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے خود کو سرکاری اداروں سے گرفتار کروایا ہے۔ ایک سرکاری ادارے کے افسر نے مشرق کے رابطہ کرنے پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ ایک ہفتے سے صوبائی وزیر اس ادارے کے افسران سے رابطے میں تھے کہ ان کو گرفتار کیا جائے، لیکن افسران نے ان کو کہا کہ آپ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں، جس پر ایک ہفتہ تک منت سماجت اور آئندہ تعاون کی یقین دہانی پر افسران نے ان کو گذشتہ روز سوات آنے اور حجرے میں رہنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد گذشتہ روز وہ اسٹریٹ لائٹس کے افتتاح کے بہانے آئے اور رات کو صوبائی وزیر کے کہنے پر ان کو گرفتار کیا گیا۔
Swat
